رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد حرام کی تیسری توسیع بھی کھولنے کا اعلان

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اعلان کیا ہے کہ المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں نمازیوں کی آمد کے پیش نظر کھول دیا جائے گا۔ عمومی صدارت کی نمائندگی کرنے والی تیسری سعودی توسیعی ایجنسی نے مزید واضح کیا ہے کہ نمازیوں کی آمد کے حوالے سے پوری تیاری کرلی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فیلڈ، انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات فراہم کردی گئی ہیں۔ آپریشنل پلانز اور انجینئرز کے انسانی کیڈر کے مطابق کاموں کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ تکنیکی ماہرین، مبصرین اور کارکن المسجد الحرام میں آنے والوں کے آرام اور ان کی حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔توسیعی عمارت کے تمام مقامات پر فیلڈ سروس کے منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرہ کے لیے تیار کیے گئے منصوبوں کے مطابق جرول سرنگ اور جبل الکعبہ سے آنے والوں کے لیے تمام راستوں میں چوکوں کو تیار کیا گیا اور یہاں چوبیس گھنٹے صفائی اور خوشبو لگانے کے کاموں کو تیز کردیا گیا ہے۔ زمزم کے پانی پینے والوں کے لیے کولرز نصب ہیں اور ان کولرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ تمام ہالز میں تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور قالینوں کو محفوظ کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ تیسری سعودی توسیع کے تمام انجینئرنگ اور تکنیکی پہلوں کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ ایلیویٹرز، آپریٹنگ ایسکلیٹرز اور ایئر کنڈیشنگ سسٹم کو ایسے معیارات کے مطابق چلایا جا رہا ہے جن میں ہوا کے درجہ حرارت اور ہوا کی پاکیزگی کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ اندرونی اور بیرونی روشنی کا نظام فعال ہے۔ تمام سانڈ سسٹمز کو چلانے کے ساتھ ساتھ عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں تک آواز کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

8 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

43 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago