کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبے کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کی شب بھی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چمن اور قلعہ عبداللہ میں یکم اپریل کو رات 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…