قومی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد سینیٹ سے منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ آف پاکستان نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی . قراداد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی جس کے متن کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے لیکن تمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں .


قرارداد کے مطابق صرف پنجاب میں الیکشن کرانے سے دیگر چھوٹے صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا . ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں ایک دوسرے کو خلاف محاذ آرائی کے بجائے ملکی استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے .
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ایک ہی وقت میں ہونے چاہیے لیکن آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن ہونے چاہیے لہٰذا باقی اسمبلیوں کو بھی توڑ دیا جائے اور ملک بھر میں فوری طور پر الیکشن کروایا جائے . سینیٹ میں اپوزیشن نے شور شرابہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا .

. .

متعلقہ خبریں