آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شاہین شاہ آفریدی ، بھمرا اور جوئے روٹ کو نامزد کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے خواتین اور مرد کرکٹرز کو نامزد کر دیا ، مردوں میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، بھارت سے جسپریت بھمرا اور انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ شامل ہیں ۔

شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 18وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کر کے شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے چوتھے نوجوان پیسر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ، ان سے قبل وسیم اکرم ، وقار یونس اور محمد زاہد یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔

بھارت کے بھمرا بھی گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، اسی سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے نویں نمبر پر آکر 89رنز بھی بنائے اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ اس اسی سیریز میں بھارت کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 64 ، دوسرے میں 109، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 180، دوسری اننگز میں 33، تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 121 رنز بنائے ، انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 76رنز سے جیت گیا ۔ دونوں ملکوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ، دوسرا میچ بھارت نے جیتا جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ جاری ہے ۔

آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں کی ہیں جس میں کسی بڑے ملک کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ، خواتین کی کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی نتایہ بوچا تھم اور آئر لینڈ سے گیبی لیوائس اور ائیمر رچرڈسن شامل ہیں ۔

تھائی لینڈ کی بوچاتھم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں باو¿لنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اہم کارکردگی دکھائی جس کی بدولت ان کی ٹیم سیریز دو ایک سے جیت گئی ۔

آئر لینڈ کی لیوائس اور چرڈسن دونوں نے ویمن ٹی 20ورلڈ کپ یورپ کوالیفائر میں اہم کار کردگی دکھائی جس کی بدولت ان کی ٹیم چار میچز کی سیریز میں تین ایک سے فتح یاب ہو گئی ۔ لیوئس آئر لینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

4 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

14 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

19 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

29 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

58 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago