ابوظہبی(قدرت روزنامہ)غیرملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کم شرائط کے ساتھ نیا ویزا متعارف کروا دیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے غیرملکیوں کو ویزا سے متعلق نئی سہولت فراہم کردی۔ غیرملکیوں کو آجر اور اسپانسر کمپنیوں کے بغیر ویزا دینے کی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔یواےای کے اعلان کردہ گرین، فری لانس ویزا رکھنے والوں کے لیے رہائش کے ضوابط کو بھی نرم کیا گیا ہے۔وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو گرین ویزا جاری کیا جائے گا، گرین ویزا ہولڈرز 25 سال کی عمر تک کے بیٹوں اور والدین کو بھی اسپانسر کر سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرین ویزا انتہائی ہنرمند، سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات، انٹرپرنیورز، طلبہ، گریجویٹس اور انتہائی غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے گولڈن کارڈ پروگرام متعارف کروا رکھا ہے۔ یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے لائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…