الجزائر (قدرت روزنامہ)الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا .
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی تھی جس میں ایک امام کے کندھوں پر دوران تراویح بلی چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور کچھ دیر بیٹھنے کے بعد خود اتر بھی جاتی ہے تاہم اس دوران امام تراویح جاری رکھتے ہیں اور بلی کو پیار کرتے ہیں .
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم اور غیر مسلم ہر ایک کی جانب سے بے حد پسند کی گئی اور امام کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا .
بلی کے ساتھ اس حسن سلوک پر امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو حکومت الجزائر کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اور وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے باضابطہ خود امام سے ملاقات کرکے ان کے حسن سلوک کی تعریف کی اور انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا .