امام کا بلی سے حسن سلوک، حکومتِ الجزائر نے امام کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا


الجزائر (قدرت روزنامہ)الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی تھی جس میں ایک امام کے کندھوں پر دوران تراویح بلی چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور کچھ دیر بیٹھنے کے بعد خود اتر بھی جاتی ہے تاہم اس دوران امام تراویح جاری رکھتے ہیں اور بلی کو پیار کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم اور غیر مسلم ہر ایک کی جانب سے بے حد پسند کی گئی اور امام کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

بلی کے ساتھ اس حسن سلوک پر امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو حکومت الجزائر کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اور وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے باضابطہ خود امام سے ملاقات کرکے ان کے حسن سلوک کی تعریف کی اور انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

7 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

16 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

19 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

24 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

28 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

32 mins ago