ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت برقرار رکھنے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس گائیڈ میں متعدد ہدایات وہی ہیں جو ماہ مبارک کے آغاز میں بھی کی گئی تھیں۔
ان ہدایات کا مقصد حفاظت کو یقینی بنانا اور عبادات کی ادائیگی میں آسانی لانا ہے۔اس گائیڈ میں عمرہ یا نماز کے لیے آتے ہوئے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچنے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں، ٹرین سٹیشن، پرائیویٹ کاروں، ٹیکسیوں کو استعمال کرنے، پیدل آمد ورفت، نجی پارکنگ لاٹس اور ان کے مقامات کے متعلق ہدایات درج کی گئی ہیں۔ہدایت نامے میں عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے رہنما اصول بھی بتائے گئے ہیں۔ اس میں مکہ کی سڑکوں پر اور مسجد حرام کے صحنوں میں اور دروازوں کے قریب رہنمائی دینے والے نشانات اورمیڈیا پیغامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حفاظت برقرار رکھنے اور عمرہ میں معاون ثابت ہونے والے امور کو بیان کیا گیا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج، عبادت گزاروں اور زائرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہجوم کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے اندر چند مقامات پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔ضیوف الرحمان کو مشورہ دیا گیا ہے وہ راہداریوں، داخلی اور خارجی راستوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور گاڑیوں کے راستے میں بھی نماز نہ ادا کریں۔ واضح رہے رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد حرام میں زائرین اور عبادت گزاروں کی تعداد 1.049 ملین سے تجاوز کر گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…