کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں پو لیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے . پو لیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے شارع اقبال پر قندھا ری بازار میں پو لیس کی گاڑی کے قریب بم دھما کے کے
نتیجے میں کلثوم دخترحمیداللہ،میثم عباسی،محمد شعیب اور حکمت اللہ جاں بحق جبکہ 15افراد دلبر خان،نثار،محمد رمضان،لعل محمد،نصیب اللہ،جان محمد،حارث،میر گل،خالد،داد محمد،سحر سیدہ،معصومہ،احمد،یعقوب اور نور الدین زخمی ہو گئے .
پو لیس حکام کے مطابق دھماکا ایس پی انو سٹی گیشن صد ر ڈویژن نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کے قریب ہو ا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی . واضح رہے کہ قندھا ری بازار کوئٹہ کا با رونق کاروبا ری مر کز ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی، واقعے کے بعد علا قے میں یکایک سنا ٹا ہو گیا اور بازار ویرانی کا عالم پیش کر نے لگا .
. .