کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں پو لیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ پو لیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے شارع اقبال پر قندھا ری بازار میں پو لیس کی گاڑی کے قریب بم دھما کے کے

نتیجے میں کلثوم دخترحمیداللہ،میثم عباسی،محمد شعیب اور حکمت اللہ جاں بحق جبکہ 15افراد دلبر خان،نثار،محمد رمضان،لعل محمد،نصیب اللہ،جان محمد،حارث،میر گل،خالد،داد محمد،سحر سیدہ،معصومہ،احمد،یعقوب اور نور الدین زخمی ہو گئے۔پو لیس حکام کے مطابق دھماکا ایس پی انو سٹی گیشن صد ر ڈویژن نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کے قریب ہو ا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ قندھا ری بازار کوئٹہ کا با رونق کاروبا ری مر کز ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی، واقعے کے بعد علا قے میں یکایک سنا ٹا ہو گیا اور بازار ویرانی کا عالم پیش کر نے لگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

6 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

12 mins ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

13 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

19 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

22 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

25 mins ago