(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں محبت ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ عمر کو نہیں دیکھتا ہے۔ پھر چاہے بوڑھا ہو یا پھر جوان محبت محبوب کی ہر خامیوں کو نظر انداز کر دیتی ہے۔لیکن آج جس خبر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی حیرت اگیز ہو۔بھارتی شہری سمت نے غیر ملکی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ انگریز خاتون سے بھارتی شہری کی یہ شادی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوئی تھی، مشہور اس وجہ سے بھی ہوئی تھی کیونکہ بھارت شہری سمت کے والدین اس شادی کو قبول نہیں کر رہے تھے۔سمت کے
والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہمیں لگ رہا تھا کہ سمت کی ہونے والی اہلیہ خوبصورت ہوگی، جبکہ والدہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے سمت کی اہلیہ جینی کو پہلی مرتبہ دیکھا تو میرے تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی تھی۔ مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا تھا۔جبکہ والد نے بات بڑھاتے ہوئے کہا کہ سمت بھی سکتے میں تھا، اسے نہیں اندازہ تھا کہ جینی کی عمر اس حد تک زیادہ ہوگی۔والد کا یہ کہنا تھا اور جینی نے فورا سمت کی طرف نگاہیں کرلی اور پوچھا کہ کیا تمہارے والدین سچ کہہ رہے ہین؟ کیا تم نے ایسا کہا تھا؟جس پر سمت نے ہچکچاہٹ والے انداز میں کہا کہ اس وقت مجھے تھوڑی حیرت ہوئی تھی۔ جس پر اہلیہ نے کانوں میں لگائے ہینڈ فریز جھٹک کر کیمرے کے سامنے سے اٹھ کر چلی گئیں۔جبکہ اس سب میں سمت کے بھائی اور بھابھی صورتحال کا مزہ لے رہے تھے۔ جبکہ سمت کا بعد میں کہنا تھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، مگر جب میں نے پہلی بار دیکھا جینی کو، تمہیں حیرت ہوئی تھی۔ وضاحت پیش کرتے ہوئے سمت کا کہنا تھا کہ اس وقت انٹر نیٹ اس طرح موجود نہیں تھا، کیمرے کی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی۔ یہی وجہ تھی کہ میں صحیح طرح جینی کو نہیں دیکھ سکا تھا۔ سمت کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات نہیں کہنی چاہیے تھی اس سے جینی کو اچھا نہیں لگا تھا، مگر میرے والد نے پوچھا تو مجھے کہنا پڑا۔ کیمرے پر جو میں دیکھا تھا اس کے مقابلے میں جینی کچھ مختلف تھیں۔ اس پر کیمرے کے پیچھے موجود جینی سمت پر چیخنے لگیں، جس پر سمت کی بھی آواز بڑھ گئی اور سمت نے کہا کہ تم میرے سے اس طرح بات نہیں کرو۔اس پوری صورتحال میں سمت کے والدین خوش ہو رہے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…