کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایس ایچ او سریاب تھانے کی گاڑی کے قریب دھماکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب کے منیر مینگل روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا اس وقت ہو ا جب ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت کی گاڑی گشت کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہی تھی،، دھماکے میں ایس ایچ او سریاب احسن مروت اور ان کا عملہ محفوظ رہا،،تاہم وہاں سے گزرنے والے چار افراد محمد شہزاد، حبیب اللہ، امین اللہ، رحیم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پانچ گھنٹوں کے دوران پولیس پر دو حملے ہوئے اس سے قبل پیر کی سہ پہر سو ا چار بجے کوئٹہ کے شارع اقبال میں دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک بچی سمیت چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…