ریاض (قدرت روزنامہ)القصیم ریجن کی العنیزہ گورنری میں کنگ سعود ہسپتال میں “لولو محمد الزامل” مرکز برائے امراض چشم کی طبی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے . طبی ٹیم نے 90 سال کی لگ بھگ عمر کی ایک معمر خاتون کی بینائی واپس لوٹا دی .
خاتون 21 سال قبل ایک آنکھ سے نابینا ہوگئی تھی . عرب ٹی وی کے مطابق القصیم ہیلتھ اسمبلی نے بتایا کہ مریضہ نے مرکز سے رجوع کیا اپنا معائنہ کرایا . کیے جانے والے معائنوں اور ٹیسٹوں میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ آنکھ میں موتیا اتر آیا ہے اور آپریشن کی ضرورت ہے . اسی مرکز نے ایک 61 سالہ مریض کے لیے ایک اور کامیاب جراحی بھی کی ہے . یہ شخص دونوں آنکھوں کے اندھے پن کا شکار تھا . اس کی ایک آنکھ نے 20 سال قبل اور دوسری آنکھ نے 14 سال قبل دیکھنا چھوڑ دیا تھا . ہیلتھ بورڈ نے اپنے اجلاس میں بتایا کہ ٹیسٹوں کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دائیں ہائپوتھیلمس میں انفیکشن ہوا تھا . اور کارنیا کے بادل کے ساتھ ایک پیچیدہ ماس موجود ہے . اس مریض کی ایک اصلاحی دستی سرجری کی گئی جس کے بعد مریض کی بصارت معمول پر آ گئی .
. .