ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے باضابطہ طور پرنجی اورغیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹرپرایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین عید پرچاردن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے .
یہ جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام پر شروع ہوں گی . لہذا ملازمین معمول کے جمعہ اور ہفتہ کے اختتام ہفتہ کے علاوہ چار دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوزہوں گے اوربعض دفاترمیں کام جمعرات،27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے . عیدالفطررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے . رمضان کاآغاز23 مارچ کو ہوا تھا . لیبرقانون کے ایگزیکٹوریگولیشنز کے مطابق ملازمین کواس سال کے وسط میں ایک مرتبہ پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اوروہ جون کے آخرمیں عیدالاضحی چاردن تک منائیں گے .
. .