ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے باضابطہ طور پرنجی اورغیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹرپرایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین عید پرچاردن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام پر شروع ہوں گی۔لہذا ملازمین معمول کے جمعہ اور ہفتہ کے اختتام ہفتہ کے علاوہ چار دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوزہوں گے اوربعض دفاترمیں کام جمعرات،27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔عیدالفطررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔رمضان کاآغاز23 مارچ کو ہوا تھا۔لیبرقانون کے ایگزیکٹوریگولیشنز کے مطابق ملازمین کواس سال کے وسط میں ایک مرتبہ پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اوروہ جون کے آخرمیں عیدالاضحی چاردن تک منائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…