شاہ رخ اور سلمان کی فلم میں ہالی وڈ اسٹار جیسن موموا ولن بنیں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مشترکہ فلم ’پٹھان ورسس ٹائیگر‘ میں ہالی وڈ سپر اسٹار ’ایکوا مین‘ جیسن موموا ولن کا کردار ادا کریں گے۔انڈین میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن موموا یش راج فلمز کی اگلی جاسوسی تھرلر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
اگرچہ اس خبر کی ابھی آفیشل تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اطلاع کے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا کے ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر غضب ہوجائے گا جبکہ ایک صارف کے مطابق ہمیں شدت سے اس مووی کا انتظار رہے گا۔
دوسری طرف بعض صارفین نے ’ایکوا مین‘ کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ کہ فلم میں ولن کے رول کے کیلئے ہینری کیول بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں۔
کچھ صارفین کے مطابق ولن کے رول کیلئے عامر خان بہترین انتخاب ہیں، ان کا منفرد انداز اور باڈی اس کردار کیلئے شاندار ہے۔قبل ازیں میڈیا ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو بھی نئی میگا اسٹار فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

5 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

8 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

3 hours ago