عید کی چھٹیوں میں پاکستان کیلئے سستی ترین پروازوں کی پیشکش کر دی گئی

مسقط(قدرت روزنامہ) ٹریول ایجنٹس نے بتایا ہے کہ حیرت انگیز طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر ہوائی کرایوں میں اس سال زیادہ تر ایشیائی مقامات کے لیے کمی دیکھی گئی ہے، ہمیں توقع تھی کہ زیادہ تر ایشیائی مقامات کے لیے فلائٹ ٹکٹوں کی اچھی مانگ ہوگی لیکن اس سال عید کی تعطیلات کے دوران ایسا نہیں ہے کیوں کہ مانگ کم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انہوں نے کہا کہ شارجہ (یو اے ای)کے راستے ممبئی کے یک طرفہ ٹکٹ 20 اپریل (جمعرات) اور 21 اپریل (جمعہ) کو ایئر عربیہ میں 35 عمانی ریال میں دستیاب ہیں، ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے یک طرفہ ٹکٹ جمعرات 20(اپریل) کو شارجہ کے راستے ایئر عربیہ سے 48 عمانی ریال اور ابوظہبی کے راستے اتحاد میں 35 عمانی ریال کے لیے دستیاب ہیں۔ٹریول ایجنٹ نے تصدیق کی کہ براہ راست پروازوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، زیادہ تر ایئر لائنز مسقط سے دہلی کے یک طرفہ ٹکٹ کے لیے 100 عمانی ریال کے آس پاس فروخت کرتی ہیں جب کہ مسقط سے لاہور کے ٹکٹ کی قیمت 47 عمانی ریال ہوگی اگر آپ 21 اپریل کو سفر کرتے ہیں اور 38 عمانی ریال اگر آپ 22 اپریل کو فلائٹ لیتے ہیں، دونوں ہی براہ راست پروازیں نہیں ہیں، ابوظہبی کے راستے کراچی جانے والے ٹکٹ کی قیمت 21 اپریل (جمعہ) کو 33 عمانی ریال اور اتحاد ایئرویز پر ہفتہ کو 32 عمانی ریال ہوگی۔معلوم ہوا ہے کہ یورپی سیکٹر میں مانگ بہت زیادہ ہے جہاں 21 اپریل کولندن کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 200 عمانی ریال کے لگ بھگ ہوگی، یک طرفہ میونخ کا کرایہ 176 عمانی ریال اور پیرس کے لیے 205 عمانی ریال ہوگا، استنبول واپسی کے ٹکٹ کی قیمت 200 عمانی ریال سے تھوڑی زیادہ ہوگی، اگر آپ اپنی تاریخوں پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، آف پیک سیزن کے دوران استنبول کی قیمت تقریبا 140 عمانی ریال(ایک طرفہ)ہے اور کم قیمت والی ایئر لائنز پر 50 عمانی ریال (ایک طرفہ)کے قریب ہے۔ایک ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ یہ محض اس لیے ہے کہ ہر کوئی جمعرات (20 اپریل) کو چار سے پانچ دن کے وقفے کے لیے سفر کرنا چاہتا ہے، لیکن آپ ڈیل حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ رمضان کے دوران یا عید کی چھٹیوں کے بعد سفر کرنا چاہتے ہیں۔