نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں، شعیب اختر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پرینکر آرٹسٹ اور یوٹیوبر نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے آن لائن اسٹریمنگ شو میں یوٹیوبر نادر علی کو بطور مہمان مدعو کیا۔

دوران شو میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ ’آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔ آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے؟‘
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں۔
بعدازاں یوٹیوبر نے شعیب اختر سے درخواست کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اتنی رقم نہ بتائیں لیکن اعتراف کیا کہ یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کماسکتے ہیں۔

Recent Posts

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 mins ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

19 mins ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

23 mins ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

2 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

2 hours ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

2 hours ago