اگر سچی محبت کرتے ہیں تو سماجی دباؤ سے لڑنا ہوگا، سوارا بھاسکر


ممبئی(قدرت روزنامہ)سوارا بھاسکر نے حال ہی میں فہد احمد سے شادی کی، دونوں نے انٹرویو دیتے ہوئے ایک خوشگوار تعلق کا گُر بتایا۔سوارا اور فہد کی ملاقات ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران جنوری 2020 میں ہوئی تھی۔انہوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلق کے متعلق خاموشی اختیار کیے رکھی اور رواں برس فروری میں اس کا اعلان کیا۔
انٹرویو میں سوارا بھاسکر نے کہا کہ میں کوئی نصیحت نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ہمارا تعلق ابھی نیا ہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جس بات نے ہم دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ قبول کرنے میں مدد دی وہ اس بات کا ادراک تھا کہ ہم دو الگ دنیاؤں کے لوگ ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں محبت کرنے پر بہت سے سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نوجوان جوڑوں کو ذات، حسب نسب، مذہب ان تمام چیزوں سے لڑائی کرنا پڑتی ہے، لیکن اگر آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو پھر اس خوف کا سامنا کریں اور اس سے لڑیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

3 hours ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

5 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

5 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

6 hours ago