حافظ نعیم کا ادارہ شماریات کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ شماریات کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی پچھلی مردم شماری سے کم دکھائی گئی۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ بتاتے ہیں، نادرا کا ڈیٹا نکالیں تو 3 کروڑ سے کم نہیں ہو سکتی۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کے فرق رہ گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کا فرق بتا رہا ہے کہ مردم شماری کتنی شفاف ہے۔واضح رہے کہ ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہو گا۔جن شہروں میں مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، ان میں گلگت، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشین، خضدار، پنجگور، کیچ، کوہلو، وارسک، گوادر، ژوب، لسبیلہ، چاغی، نوشکی، مستونگ، ہرنائی، لاہور اور راولپنڈی شامل ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

10 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

12 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

12 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

12 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

12 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

13 hours ago