ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقومی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی . بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 2009 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی .

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 218000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 186900 روپے کی سطح پر آگئی . فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2520 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2160.50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں