ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقومی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 2009 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 218000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2520 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2160.50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Recent Posts

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی…

7 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

26 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 80 ہزار…

35 mins ago

شیر افضل مروت کے ’ہتھنی‘ سے تشبیہ دیئے جانے پر فواد چوہدری کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید…

39 mins ago

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

47 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

49 mins ago