فواد چوہدری اور حماد اظہر عدالت میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر عدالت میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں فواد چوہدری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج نے پولیس اہلکار کو ہدایت کی کہ دونوں کو آتے ہی گرفتار کرلیا جائے۔
اس موقع پر حماد اظہر اور فواد چوہدری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئے، جس پر جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عدالت کا حکم لکھوانے سے پہلے پیش ہو گئے، لہٰذا گرفتاری کا حکم واپس لیتا ہوں۔دونوں نے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے، آپ دونوں آج تک عبوری ضمانت میں نہیں تھے، آپ کو پولیس گرفتار کرسکتی تھی۔فواد چوہدری نے جواب دیا شکر ہے پولیس کو پتا نہیں چلا۔
کیس کی سماعت کے آغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت فواد چوہدری کی جانب سے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ابھی تکپ کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہوئے اور آپ ڈسچارج مانگ رہے ہیں۔یہاں میں کچھ کہہ دو تو پھر ایک طوفان آجائے گا۔یہ اختیار میرے پاس نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قانون آپ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرتا ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ یہ اختیارات ایڈمن جج استعمال کر سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں عدالت کو کچھ آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے، جس پر جج نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کام سے نہیں روکا ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت کو جواب دیا کہ بالکل ہائیکورٹ نے تفتیش سے منع نہیں کیا۔سپریم کورٹ کے احکامات موجود ہیں، اس سے آپ ہدایات لیں، ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جج نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ بھی آپ کو گرفتار کرنے پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور کو بتایا کہ انہوں نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے ہیں۔

Recent Posts

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

5 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

14 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

33 mins ago

حال ہی میں شادی کرنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار…

43 mins ago

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل…

45 mins ago

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

46 mins ago