ای سی سی کا آج اجلاس طلب؛ 6 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ای سی سی کا آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج رواں مالی سال کیلئے84 کروڑ20 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری اورالیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کیلئے وزارت صنعت و پیداوارکو فنانسگ فسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دینے سمیت 6نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس آج جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رواں سال کیلئے26کروڑ، دس لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلئے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ سٹیشن قرار دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ای سی سی کو این اے پی ایچ ڈی اے کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

3 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

20 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

24 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

35 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

46 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

60 mins ago