ٹیکس بڑھنے سے مارکیٹ میں غیرقانونی سگریٹوں کی بھرمار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ منی بجٹ میں سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ کرنے کے بعد گزشتہ 2ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
پاکستان ٹوبیکو کے سینئر مینجر قاسم طارق اور سینئر ریگولیٹری افیئر مینجر نور آفتاب نے یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں اسمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قانونی طور پر سگریٹ ساز انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ہے اگر ایسا ہوا تو بڑے پیمانے پر لوگ ہو جائیں گے اس سے پہلے2017 میں بھی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تھی جس میں ایک یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے، مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

5 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

5 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

5 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

5 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago