عید سے قبل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عید الفطر سے قبل ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی . محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 15اپریل کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 15 سے 20اپریل کے دوران کشمیر، گلگت، چترال، سوات، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے .


پشاور، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے . اسکے علاوہ، 17 اور 18 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، رحیم یارخان، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، نارروال، لاہور اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے .
حکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے . گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث کشمیر، مری، گلیات اور سوات میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں