پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کی معاونت میں اشتراک سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی .

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کے کامیاب آپریشنز اور خطےکے استحکام کی پاکستان کی کوششوں پر خاص طور پر سراہا جبکہ اطالوی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطالوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا . اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں