ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی دوسرے روز مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہونے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر2.29روپے کی کمی سے 284.33روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی

تاہم دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.72روپے کی کمی سے284.90روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر2روپے کی کمی سے292روپے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قبل ازیں معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت کی شرط عائد کی تھی جس میں اب نرمی کردی گئی ہے اور اب 3 ارب ڈالر کی تحریری مالیاتی ضمانت پر بھی قرض پروگرام کی بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے قرض پروگرام بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق درآمدات کے لیے بھی ڈالر کی طلب انتہائی محدود ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے بعد ایکسپورٹرز بھی اپنی زرمبادلہ میں برآمدی ترسیلات بھنانے لگ گئے ہیں جو مارکیٹ میں رسد میں اضافے کا باعث بن گیا ہے جبکہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران ترسیلات زر کی آمد بڑھنے سے سپلائی میں بہتری کے باعث بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 471 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ میں فی اونس سونے کا نرخ 18 ڈالر اضافے کے بعد 2027 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Recent Posts

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

8 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

10 mins ago

بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3…

17 mins ago

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

32 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

36 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

40 mins ago