اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اورباولنگ کوچ وقار یونس اپنےعہدوں سے کیوں مستعفیٰ ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی دونوں کی دستبرداری کی وجہ بنی ہے ،رمیز راجہ دونوں کوچزکواپنےفیوچر پلان سےآگاہ کرچکےتھے اورٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ بھی دے دیا تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق خوداپنےعہدے سےمستعفی ہوئے جبکہ وقار یونس نےمصباح الحق سےمشاورت کےبعد استعفیٰ دیا۔ذرائع کہتے ہیں کہ مصباح الحق کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کےناموں پربھی اعتراض تھا، وہ
اعظم خان کوٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھے،اعظم خان کو کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پسند پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔رمیز راجہ نےقومی اسکواڈ کی حتمی فہرست میں اپنی رائےبھی دی تھی،رمیز راجہ مختلف پلیٹ فارمز پرقومی ٹیم اورٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…