اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات کے التواء کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے: اعظم سواتی


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کریں گے . یہ بات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی .


ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جو فیصلہ دیا اس کے مطابق یہ سیکیورٹی اور پیسے بھی دیں گے . پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کرانا ہو گا .
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب کا الیکشن ہو گا، اگر الیکشن نہ ہوئے تو آرٹیکل 6 لگے گا .

. .

متعلقہ خبریں