نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب 23 اپریل کو کوئی چیک سائن نہیں کر سکیں گے: فواد چودھری


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کو 22 اپریل کو 90 دن پورے ہو جائیں گے، 23 اپریل کو وہ کوئی چیک سائن کر سکتے ہیں نہ ایگزیکٹیو آرڈر پاس کر سکتے ہیں .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنس ڈرافٹ کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے، الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ نگراں حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا نیا وزیرِ اعلیٰ و کابینہ بنائیں .


فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا عروج پارلیمنٹ سے استعفے اور اسمبلیاں توڑنے پر ہے، الیکشن 90 دنوں سے آگے نہیں جا سکتے . انہوں نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اتفاق رائے سے الیکشن ملتوی ہوا، معاملہ عدالت میں نہیں گیا، عمران خان کس لیے گرفتاری دیں، ان پر کوئی کیس ہی نہیں .

. .

متعلقہ خبریں