کامران ٹیسوری کا عوامی مسائل حل کرنے کیلئے گورنر ہاؤس میں گھنٹی لگانے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگوا رہے ہیں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو تو اس گھنٹی کو بجائیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23 ویں سحری دہلی کالونی میں کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہاوس ایلیٹ کلاس کے لئے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کر دیئے ہیں، میرے لئے ایلیٹ کلاس عوام ہے، کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ چار دن سے حافظ نعیم الرحمان سے نوک جوک چل رہی تھی، میری آج حافظ نعیم الرحمان سے فون پر بات ہوئی اور کل ان سے ملاقات کروں گا، ان سے مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے، اس ایپلی کیشن میں جو عوام کا مسئلہ ہوگا فوری اس پر عمل کیا جائے گا جب کہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگا رہا ہوں، عوام کا کوئی کام ہو اس بیل کو بجائیں، گورنر ہاؤس کا سٹاف آئے گا اور ان سے ان کا مسئلہ پوچھے گا، میں بھی گورنر ہاؤس میں ہر وقت موجود رہوں گا اور عملہ بھی موجود ہوگا جو فوری طور پر مسئلے کو دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بل لائیں کہ عوام کو این آر او دیا جائے، لوگوں کو ایک ایک ملین کا قرضہ دیا جائے، ایسے بل لائیں جو عوام کے لئے فائدہ مند ہوں، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں کام کریں، جھنڈے لگانے میں کروڑوں روپے لگا دیتے ہیں لیکن اپنے ملازم کو 20 ہزار روپے نہیں دیئے جاتے۔

Recent Posts

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

17 mins ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

24 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

34 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

44 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

54 mins ago