ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان 20 اپریل سے 3 شوّال تک ہوں گی۔متحدہ عرب امارات میں ممکنہ طور پر عید 21 اپریل بروز جمعے کو ہوگی۔ مملکت میں عید الفطر 29 رمضان سے 3 شوّال تک ہوں گی۔
اگر 29 رمضان کو چاند نظر آجاتا ہے تو عید الفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں تعطیلات پانچ روز یعنی 29 اور 30 رمضان اور یکم سے 3 شوّال تک ہوں گی۔
قبل ازیں سعودی عرب نے بھی 21 سے 24 اپریل تک عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل سے 25 اپریل تک ہوں گی۔
عید الفطر مسلم امہ میں مذہبی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے جس کا آغاز نماز عید سے ہوتا ہے۔ ہر ملک میں اپنی ثقافت اور تہذیب کے مطابق روایتی پکوان بنائے جاتے ہیں اور رشتہ داروں سے عید ملنے جاتے ہیں۔
عید کی سب سے خاص بات بڑوں کی جانب سے بچوں کو عیدی دینا ہے۔عید کی تیاریوں کا آغاز رمضان سے قبل ہی شروع کردیا جاتا ہے۔ ڈھیروں شاپنگ ہوتی ہیں۔ نئے کپڑے بنائے جاتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…