بیوی کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اُٹھا سکتا ہوں، شہروز سبزواری

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری اپنی سابقہ اہلیہ کی ایک عادت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کا انہوں نے برملا اعتراف کیا ہے۔شہروز سبزواری نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پیشے کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر میری بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو میں انہیں اٹھا کر دوں گا، ان کا کہنا تھا کہ بطور شوہر اہلیہ کو جوتے یا کپڑوں سمیت دوسری چیزیں اٹھا کر دینا

میری ذمہ داری ہے، اہلیہ کے کہنے پر جوتے بھی اٹھا کر دوں گا۔ شہروز سبزواری نے اپنی صاحبزادی کی تربیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سائرہ میری بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں، لیکن نورے کی اصل تربیت سائرہ کررہی ہے۔شہروز سبزواری نے کہاکہ نورے کو کم عمری کی وجہ سے باتیں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتیں مگر والدہ اور وہ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران صدف کنول سے شادی کی تھی۔سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔شہروز سبزواری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔بیٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے کو ابھی میری باتیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔شہروز سبزواری نے کہا کہ ماں، ماں ہوتی ہے اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

12 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

32 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

41 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago