ماہ صیام کے پہلے دو عشروں میں 21 ملین نمازیوں کی مسجد نبوی ﷺ میں آمد

ریاض(قدرت روزنامہ)امور حرمین شریفین” کے ادارہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ رمضان کریم کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لانے والے مرد و خواتین نمازیوں اور زائرین کی تعداد 21 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک 1444 میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 1444 کے محرم الحرام کے مہینے کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں کی کل تعداد 169 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔شیخ سدیس نے زور دے کر کہا کہ مسجد نبوی کے امور کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے مسجد نبوی کو تیار کیا ہے۔ ہر وہ چیز فراہم کی ہے جس سے نمازیوں اور زائرین کو سکون ملے۔ ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے آنے والوں کو عبادات کی ادائیگی میں آسانی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔شیخ السدیس نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی توجہ کے باعث ضیوف الرحمن کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

3 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

8 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

8 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

18 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

26 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

29 mins ago