مارشل لا کی بات پر باجوہ سے کہا آپ ملک چلائیں ہم کھیتی باڑی کرلیں گے، آصف زرداری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کے اشارے دئیے تھے۔آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل باوجوہ سے ملاقات کے دوران ان کی باڈی لینگویج سے مارشل لا لگانے کے اشارے ملے۔ جنرل باوجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں تو انہیں جواب دیا کہ بسم اللہ کریں آپ ملک چلائیں اور ہمیں کھیتی باڑی کرنے دیں۔
پی پی پی کے شریک چئیرمین نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر کہا کہ میں عمران خان کو کہوں گا وہ ابھی مستعفی ہو جائے گا آپ الیکشن میں جائیں۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمٰن نے انکار کردیا۔ پتہ تھا یہ 2035 تک رہنے کا پلان بنا چکے ہیں اپنا چیف لا کر جو کہ تھرڈ تھا یا فورتھ تھا۔ اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں پہلے اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے۔ ہمیں الیکشن پراعتراض نہیں تاریخ سے مسئلہ ہے۔ ابھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کا قرضہ آنا ہے۔ ہمیں کچھ وقت چاہیے۔ الیکشن اکتوبر سے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو گا۔ ساری جماعتیں بیٹھ کر طے کریں۔الیکشن ایک دن ہوں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

15 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

17 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

17 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

17 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

17 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

18 hours ago