وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب؛ حکمراں جماعت پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم


مظفر آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے معاملے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف 4 دھڑوں میں تقسیم ہوئی، جس کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کے لیے کسی نام پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے مرکزی قیادت کے فیصلوں کے خلاف بغاوت کر دی ہے اور اپوزیشن سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس گروپ میں مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے ہیں اور وزراتِ عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کو کوئی بھی تیار نہیں۔ مذاکرات کے عمل میں پی ٹی آئی کے دو بڑوں میں مبینہ تلخ کلامی بھی ہوئی، جس پر مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا گیا۔
واضح رہے کہ اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے سادہ اکثریت یعنی 27ووٹ درکار ہیں۔ سیاسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تقسیم سے اپوزیشن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک اور بیرسٹر سلطان گروپ نے اپوزیشن سے وزارت عظمیٰ کی صورت میں مشروط تعاون کی پیشکش کر دی۔آج سہ پہر 2بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انتخاب کا امکان ہے۔ اپوزیشن نے 30 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پی ٹی اراکین کی مدد کے بغیر حکومت سازی نہیں جا سکتی ۔
گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کی موجودگی میں 31 میں سے صرف 17 اراکین نے شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ آئین کے تحت وزیر اعظم کے عہدے پر فوری طور پر انتخاب ضروری ہے۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

11 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

25 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

47 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

54 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

56 mins ago