کوئٹہ اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1240، اسلام آباد 1250 جبکہ لاڑکانہ، خضدار اور بنوں میں 1200 روپے ہے . کرا چی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 70 روپے تک اضافہ ہوا، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، قیمت 1350 روپے تک پہنچ گئی . ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد اور بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے، ملتان میں 60 روپے، گوجرانوالہ میں 50 روپے، راولپنڈی، لاہور، لاڑکانہ میں 40 روپے، سکھر اور سرگودھا 20 روپے جبکہ کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد اور سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا-کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے
کی قیمت 1350 روپے جبکہ حیدر آباد میں 1290 روپے تک پہنچ گئی ہے .
متعلقہ خبریں