’اس کو تو ہم نہیں چھوڑیں گے، عائشہ عمر کا فیشن پر تنقید کرنے والے کو جواب


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کرنے والے کو کرارا جواب دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے ایک سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، مذکورہ اسکرین شاٹ میں عائشہ عمر کو منفرد انداز کی ناک کی نتھ پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا ذہنی توازن خراب ہونے سے متعلق لکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس معاشرے میں کسی کا بھی ذہنی توازن خراب ہوگا اور میں پہلے ہی صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔

انہوں نے اس منفرد انداز کی ناک کی نتھ کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اب اس ناک کی نتھ کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، یہ ہماری زندگی کا مستقل حصہ ہے کیونکہ ناک نہیں کٹوانی‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ عمر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی پروموشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔دوران تقریب اداکارہ کی منفرد انداز کی ناک کی نتھ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

تقریب کے اختتام پر اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے تجسس پر انہیں اس نتھ کو کیسے پہنتے ہیں بتایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Recent Posts

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

20 mins ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

30 mins ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

33 mins ago

ہمایوں سعید نے شادی کے کئی سالوں بعد بھی اولاد نہ ہونے پر پہلی مرتبہ دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری…

36 mins ago

گزشتہ 10 ماہ کے دوران کتنی مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے؟ رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26…

39 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ…

43 mins ago