اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اور اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدر اعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمایت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی ، اس لیے آئین کو مقدم ماناجائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں ۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…