توہین رسالت کے مرتکب کا عدالت میں قتل، ملزم کا مقدمہ جوینائل کورٹ منتقلی کی درخواست


پشاور(قدرت روزنامہ) توہین عدالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم فیصل جاوید کے وکلا نے کیس ہائی کورٹ سے جوینائل کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل خالد کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ڈاکٹر عامر نذیر کے روبرو سماعت ہوئی۔
وکیل فیصل خالد نے کہا کہ وقوعے کے وقت ملزم فیصل خالد کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی، کم عمر ملزمان کے کیس جوینائل کورٹ ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، ملزم فیصل خالد کیس اے ٹی سی سے جوینائل کورٹ منتقل کیا جائے۔
خالد فیصل کے وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بحث کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے پشاور ہائی کورٹ فیصلے پر بحث کے لیے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق فیصل خالد نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم نسیم کو 29 جولائی 2020ء کو مقامی عدالت کے اندر قتل کردیا تھا، فیصل خالد کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا جس کی لاش امریکا روانہ کردی گئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر سہولت کار ملزمان طفیل اور وسیع اللہ کو تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، تینوں ملزمان کے خلاف سینٹرل جیل پشاور میں مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

5 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

13 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

19 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

34 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

49 mins ago