جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، صدرِ مملکت، سروسز چیفس، وفاقی کابینہ کے ارکان کی شرکت
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی جی ایچ کیو میں موجود ہیں . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شریک ہیں . تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد شفقت امان علی خان، سجاد علی اور عابدہ پروین نے ملی نغمے سے شرکا کے لہو گرمائے . سنہ 1965 کی پاک بھارت جنگ اور دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے حوالے سے ڈاکومنٹریز بھی پروگرام کا حصہ ہیں . اس کے علاوہ شہدا کے لواحقین ، دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں اپنے احساسات و خیالات کا اظہار کیا . . .