راولپنڈی (قدرت روزنامہ) جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی موجود ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی جی ایچ کیو میں موجود ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد شفقت امان علی خان، سجاد علی اور عابدہ پروین نے ملی نغمے سے شرکا کے لہو گرمائے۔ سنہ 1965 کی پاک بھارت جنگ اور دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے حوالے سے ڈاکومنٹریز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ شہدا کے لواحقین ، دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں اپنے احساسات و خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…