خواہش ہے نیوزی لینڈ کیخلاف سارے میچز جیتیں،اس میں میرے رنز کا کردار ہو، صائم ایوب

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سارے میچز جیتیں اور اس میں میرے رنز کا کردار ہو۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلان یہی تھا کہ اچھے شاٹس کھیلنا اور ارادہ مثبت رکھنا ہے، ماڈرن کرکٹ میں ٹیم میں رہنے کیلئے جارح کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کرنا بہت ضروری ہے، بیٹنگ کرنا تو سب کو آتی ہے، بابر اعظم سے میں نے کھیلنا سیکھا، کچھ اننگز میں تو رنز بن ہی جاتے ہیں، اصل چیز باقاعدہ پلان سے کھیلنا ہے۔صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے سیکھا کہ پلان کیسے کرنا ہے، حریف کو کیسے پرکھنا ہے، کس صورتحال میں کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ففٹی نہ ہونے پر مایوسی تو ہوتی ہے مگر اتنا بھی مسئلہ نہیں، میرے لیے اہم تھا کہ میں اس وقت اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالوں۔صائم کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹاپ کی ٹیم رہنے کیلئے جارح کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، میرا ہدف ایک ہی ہے، وہ یہ کہ ایسا پرفارم کروں کہ میری ٹیم جیتے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر میں فرق نئے اور پرانے گیند کا ہوتا ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جس نمبر پر بھی ہوں اس کے حساب سے پلان بنا کر بیٹنگ کرتا ہوں۔صائم ایوب نے خواہش ظاہر کی کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سارے میچز جیتیں اور اس میں میرے رنز کا کردار ہو۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago