افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہیے؟ آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کردیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقین کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے، پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم افغانستان کے درد کو محسوس کرتے ہیں، ہم ہمیشہ کی طرح اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ معاملات باہم افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوجائیں گے اور افغانستان میں ایک مستحکم اور تمام فریقوں کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے جو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا ’ہمیں توقع ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہاں انسانی بحران پیدا نہیں ہونے دے گی، پاکستان اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

1 min ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

9 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

26 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

32 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

35 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

48 mins ago