ابوظہبی(قدرت روزنامہ) دبئی کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں ہولناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 16 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے گنجان علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیش جا رہی ہے۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…