نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں دائر اپیل میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمرقید اور دیگر جرائم میں سزائے موت سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر گیارہ سال سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

5 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

28 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

32 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

45 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

52 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

58 mins ago