حج کرنے کی اجازت دی جائے،عمرے کیلئے پیدل مکہ پہنچنے والے پاکستانی کی سعودی اور پاکستانی حکومت سے اپیل

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)عمرے کے لئے پیدل مکہ پہنچنے والے پاکستانی عثمان ارشد نے سعودی عرب اور پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے۔عثمان ارشد نے ”این این آئی“کے رابطہ پر مکہ سے وٹس ایپ پر جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے عمرہ ادا کرلیا ہے تاہم حج کا بھی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کیلئے حج کا پرمٹ چاہیے اور وہ دلوانے میں پاکستان گورنمنٹ اور سعودیہ میں جو پاکستانی ایمبیسی ہے، وہ مدد کرے۔اس سوال پر کہ پیدل سفر پر کتنا خرچ آیا ہے تو انہوں نے کہا کہ مکمل ٹور کا خرچہ تقریباً 15 لاکھ روپے ہے،مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے عثمان ارشد نے کہا کہ موسم کے حوالے سے مشکلات تھیں کچھ، جب سفر شروع کیا تھا تو کافی گرمی تھی اور پھر ایران میں کافی سردی اور جب متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا تو پھر گرمی ہو چکی تھی، چھ ماہ 13 دن میں 5400 کلومیٹرز طے کر کے مکہ پہنچا ہوں۔ اس سوال پر کہ پیدل عمرے کے لئے جانے کا خیال کیسے دل میں آیا تو انہوں نے کہاکہ میری دلی خواہش تھی کہ میں پیدل جا کر اللہ کا گھر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک دیکھوں۔ 2021 میں، میں نے اوکاڑہ سے چائنہ بارڈر تک پرامن پاکستان کیلئے پیدل سفر کیا تھاجو کہ 1270 کلومیٹرز تھا اور 34 دن میں مکمل کیا تھا۔ اْس کے بعد میں نے حج کے پیدل سفر کا ارادہ کیا،مجھے اللہ پر یقین تھا کہ وہ ہمت دے گا اور میں مکمل کر لوں گا۔صوبہ پنجاب میں اوکاڑہ کے رہنے والے عثمان ارشد نے تقریبا پانچ ہزار چار سو کلومیٹر راستہ پیدل طے کرکے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں عمرے کے لئے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کوئٹہ تک سفر ایک ماہ میں مکمل کیا تھا،

وہ بلوچساتن سے ایران داخل ہوگئے تھے، ویزے کی مشکلات کی وجہ سے وہ ایران سے دبئی بہری جہاز میں گئے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سفر کے کئی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ ان کے پاس پاکستانی او سعودع عرب کے جھنڈے بھی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

3 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

10 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

25 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

31 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

36 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

44 mins ago