وزیراعظم کا معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش، متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ماڈل ٹریٹمنٹ سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے  معاشرے میں منشیات  خصوصا  نوجوان نسل  کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کے حوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کے لئے کی جانے والی کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی  اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین،  وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت  متعلقہ افسران  نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  وزیراعظم عمران خان نے  ہدایت کی کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جا سکے،منشیات کی پیداوار  کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا وہاں سکولوں کالجوں کی سطح پر اس  ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، منشیات کے خلاف  جامع حکمت عملی کی تشکیل اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں میں کوارڈینیشن  کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سرکردہ ادارے کے طور پر کام کرے گی،اجلاس میں موجود شرکا ء نے  اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ  انسدادِ منشیات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

6 mins ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

13 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

30 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

36 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

39 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

52 mins ago