’تم بھی مرجاؤ‘ سدھارتھ شکلا کی موت پر اظہارِ افسوس کرنے والی اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، صدمے سے ہسپتال داخل ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ جیسلین متھارو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور ساتھی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمے سے ہسپتال جا پہنچیں . جیسلین متھارو بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں .

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد وہ ان کے گھر گئیں . بعد ازاں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا .

اداکارہ نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا کی موت پر ویڈیو کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ ’تم بھی مرجاؤ‘ جس کی وجہ سے وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں . اداکارہ اسی صدمے کے باعث بیمار ہوگئیں اور انہیں ہسپتال داخل کرانا پڑ گیا .
. .

متعلقہ خبریں